ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائیاں، منی لانڈرنگ کے الزام میں 11 ملزمان گرفتار

ملزمان پر 50 بے نامی اکائونٹس کے ذریعے بیرون ملک ڈالر اسمگل کرنے کا الزام ہے،مقدمات درج

بدھ 24 اپریل 2019 15:01

ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائیاں، منی لانڈرنگ کے الزام میں 11 ملزمان ..
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کے دوران منی لانڈرنگ کے الزام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 2افراد سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کے خلاف ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں کراچی کے 2بروکر عبدالقادرمیمن اور طارق محمودعرف بابا شامل ہیں جبکہ آصف الرحمن عزیز، بوعلی، فرحت علی اور دیگر کا تعلق لاہور سے ہے، ملزمان پر 50 بے نامی اکائونٹس کے ذریعے بیرون ملک ڈالر اسمگل کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے 15ارب روپے مالیت کے ڈالرز بیرون ملک اسمگل کیے، ملزمان کے خلاف 5ایف آئی آرز لاہورمیں درج کرلی گئی ہیں جبکہ پکڑے گئے 50بے نامی اکائونٹس کراچی کے رہائشیوں کے نام پر ہیں، یہ تمام اکائونٹس لاہور میں مختلف بینکوں میں شپنگ ڈاکومنٹس کے تحت کھولے گئے، ان اکائونٹس میں رقوم کراچی سے لاہور اور پھردبئی منتقل کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :