صنعت زار ملتان ڈسپلے سنٹر میں 3 لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء مارکیٹ سے کم نرخوں پردستیاب

بدھ 24 اپریل 2019 16:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے صنعت زار ملتان کے ڈسپلے سنٹر میں ادارے سے تربیت یافتہ خواتین کے ہاتھ کی بنائی ہوئی اشیاء جن میں سلائی کڑھائی ،دستکاری سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں، 3 لاکھ سے زائد مالیت کی رکھی گئی ہیں جبکہ عید کی آمدکے سلسلے میں مزید اشیاء مارکیٹ سے کم نرخوں میں ڈسپلے کی جائیں گی ۔

یہ بات صنعت زار کے مینیجر مزمل یار نے گزشتہ روز اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہاکہ زندگی کے ہرشعبے میںخواتین کاکردار اتنہائی اہم رہاہے گھریلوذمہ داریاں ہوں یامعاشی ،ملازمت سے لے کرکاروبار تک آج کی عورت اپنے آپ کو کامیاب اورباصلاحیت ثابت کرچکی ہے، اس سلسلے میںحکومت بھی خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے میں تمام تراقدامات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ادارے میں اس وقت 150سے زائد طالبات زیرتربیت ہیں،ہنرمند خواتین کو برسرروزگار بنانے کیلئے ان کی تیارکی گئی اشیاء جن میں آری تلے ،سلائی کڑھائی ،گلاس پینٹنگ ،بلیوپاپڑی سمیت دیگر بنائی گئی پراڈکٹ ڈسپلے سنٹر میں رکھی گئی ہیں تاکہ آمدنی حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کی خواتین بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہیں اورصنعت زار جیسے ادارے انہیں بہترین رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :