امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

بدھ 24 اپریل 2019 20:43

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور ایرانی تیل کی برآمد امریکی پابندیوں کا اعلان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد گر کر 1271.36 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1273.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد گر کر 1271.75 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.23 فیصد کمی کے ساتھ 1273.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد گر کر 1273.18 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1275 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :