آصف زرداری کے اکاﺅنٹنٹ کو7روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا
ملزم محمد حنیف پارک لین میں اکاﺅنٹنٹ اور پرتھینان کمپنی میں سیکرٹری ہیں
میاں محمد ندیم جمعرات 25 اپریل 2019 13:45
(جاری ہے)
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا ملزم محمد حنیف پارک لین میں اکاﺅنٹنٹ اور پرتھینان کمپنی میں سیکرٹری ہیں، ملزم نے ڈیڑھ ارب کاقرضہ لیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، ملزم سے ریکارڈ لینا ہے تفصیلات جاننی ہے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے. جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے پچھلے دونوں ملزمان کے ساتھ ہی پیش کر دیں اس کو بھی، جس کے بعد عدالت نے ملزم محمد حنیف کو 2 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا. گذشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے جعلی بینک اکاﺅنٹ سکینڈل میں میسرز پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے اکاﺅنٹنٹ اور میسرز پارتھینون پرائیویٹ لمیٹڈ کے کمپنی سیکرٹری ملزم محمد حنیف کو گرفتار کیا تھا. ملزم نے ملی بھگت سے حبیب بینک لمیٹڈ سے ڈیڑھ ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا، نقد رقم وصول کرکے جعلی افراد کے نام پر پے آرڈر تیار کئے اور بینیفیشل مالکان کو بچانے کیلئے میسرز پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سے ذاتی فائدے حاصل کئے. واضح رہے کہ پانچ دن قبل جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب نے آصف زرداری کی فرنٹ کمپنی ٹرے کام کے جنرل منیجر سلیم فیصل کو بھی گرفتار کیا تھا، جو جعلی اکاﺅنٹس کیس کا اہم ملزم ہے. نیب حکام نے بتایا کہ ملزم نے پیراتھون کمپنی کو کرپشن سے قرض دلوانے میں معاونت کی، پیراتھون کمپنی کو قرض دلوانے کے لیے پراپرٹی کا زیادہ تخمینہ لگایا گیا، فرضی کمپنی پیراتھون کو دھوکا دہی سے ڈیڑھ ارب کا قرض دلوایا گیا.
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.