امریکا اور طالبان کے مذاکراتی عمل پر ایرانی تنقید

امریکا نے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کر کے عسکریت پسندوں کے کردار کو اجاگر کر دیا ہے، جواد ظریف

جمعرات 25 اپریل 2019 22:13

امریکا اور طالبان کے مذاکراتی عمل پر ایرانی تنقید
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکا کے طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات پر تنقید کی ہے۔ ظریف کے مطابق امریکا نے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کر کے عسکریت پسندوں کے کردار کو اجاگر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ظریف نے یہ تسلیم کیا کہ ایران نے بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار کی تھی لیکن جس انداز میں امریکا مذاکراتی عمل کو آگے بڑھا رہا ہے، وہ انتہائی غلط ہے کیونکہ ہر طبقہ عوام کو مرکزی دھارے سے منفی کر کے صرف طالبان کو آگے لایا گیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے نیویارک شہر کی ایشیا سوسائٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سب سے پہلے افغانستان امن کے لیے طالبان کو مذاکرات میں شامل کرنے کو اہم قرار دیا تھا۔