یوکرائن کے ساتھ مکمل تعلقات کی بحالی ممکن ہے، پوٹن

جمعرات 25 اپریل 2019 22:24

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے عندیہ دیا ہے کہ وہ یوکرائن کے ساتھ مکمل تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

روسی صدر کا یہ بیان اکیس اپریل کے صدارتی الیکشن کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں اداکار وولودیمیر زیلینسکی نے صدر پیٹرو پوروشینکو کو حیران کن انداز میں بھاری شکست سے دوچار کر دیا تھا۔ پوٹن نے اس مناسبت سے یہ بھی کہا کہ تعلقات کی بحالی یک طرفہ نہیں بلکہ دونوں جانب سے ہی ممکن ہو گی۔ روسی صدر نے پوروشینکو کی شکست کے حوالے سے کہا کہ یہ اٴْن کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ الیکشن ہارنے والے پوروشینکو نے اپنے دورِ صدارت میں روس کے خلاف سخت موقف اپنائے رکھا تھا۔