موسم کی مناسبت سے گندم کی برداشت اورکپاس کی بوائی کی جائے ،ماہرین زراعت

جمعرات 25 اپریل 2019 23:06

ملتان ۔25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) کاشتکار حضرات کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ موجودہ موسم کی مناسبت سے گندم کی کٹائی کریں۔کیونکہ آئندہ چند دنوں میں عموماً دن کا درجہ حرارت گرم اور رات کا کم گرم رہنے کے امکانات ہیں جبکہ مطلع عام طور پر صاف بلکہ کچھ اضلاع جن میں بھکر اورمیانوالی شامل ہیں اب مطلع آبر آلود اور بارش ہونے ہونے کے امکانات ہیں جبکہ باقی اضلاع میں 25اور26اپریل کو مطلع عام طورپرصاف رہنی کے امکانات ہیں۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34سی38ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت نسبتاً کم گرم 20 سی24ڈگری سینٹی گریڈ)رہنے کا امکان ہے۔جبکہ گنے کی مڈہی والی فصل کو آبپاشی موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

آبپاشی 15سے 20دن کے وقفے سے جاری رکھیں پانی کی کمی کی صورت میں ایک کھیلی چھوڑ کر دوسری کھیلی میں پانی لگائیں ۔ موڈی والی فصل میں 30فیصد ذیادہ کھادوں کا استعمال کریں ۔

محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے جڑی بوٹیوں ، آبپاشی اور کھادوں کا استعمال کریں ۔دریںا ثناء کپاس کی بوائی کیلئے موسم مفید ہے موجودہ درجہ حرارت کپاس کے بیج کے اگائو کیلئے انتہائی مناسب ہے چنانچہ کپاس کے کاشتکاروں کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ کپاس کی بوائی جلد ازجلد مکمل کریں اور محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق منظور شدہ اقسام کاشت کریں ۔

پودوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کیلئے ناغے مکمل کئے جائیںتمام فاسفورس اور پوٹاش کی کھادوں کی مقدار بوائی کے وقت استعمال کریں جبکہ نائیٹروجن کی کھاد کا ایک تہائی بوائی کے وقت استعمال کریں۔ موسم کی مناسبت سے فصل کو ہلکی آبپاشی کریں جبکہ محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے جڑی بوٹیوں ، آبپاشی اور کھادوں کا استعمال کریں ۔ کا شتکاروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ گندم کی فصل کے باقیات کو آگ نہ لگائیں بلکہ اس کو زمین میں گہرا حل چلا کر دفن کریں اس سے زمین کے نامیاتی مادے میں اضافہ ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی سے چھٹکارہ ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :