وکلا کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے،جسٹس سردارمحمد شمیم خان

جمعرات 25 اپریل 2019 23:19

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردارمحمد شمیم خان نے کہا ہے کہ وکلا کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے۔وکلا کے لئے نئے چیمبر کی تعمیر کے لئے کوشش کریں گے۔وکلاء اور جج انصاف کی فراہمی کا ذریعہ ہیں ، بار اور بینچ کے بغیر نظام کا چلنا ممکن نہیںہے۔عدالتیں میرٹ پر فیصلے کریں تاکہ اللہ تعالی کی عدالت میں سرخرو ہوں اوروکیل اپنے پیشہ اور سائل کے لئے ایمانداری سے محنت کرے۔

آپ گناہ گار کا ساتھ دیں گے تو اللہ تعالی کی عدالت میں ضرور پکڑ ہو گی۔ا ن خیالات کا اظہار چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردارمحمد شمیم خان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے علامہ اقبال بار ہال میں 2019-20 کے منتخب عہدیدارا ن کی تقریب حلف برادری کے بعد وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان نے کہا کہ جب حلف اٹھایا جاتا ہے تو اسکی پاسداری کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے علامہ اقبال کے شہر میں آکر بہت خوشی ہوئی ہے یہ شاعر مشرق کا شہرہے یہاں کے لوگ بہت محنتی ہیں ینگ لائرز کو آگے بڑھنے کے لئے محنت جاری رکھنا ہو گی انکا مستقبل کے روشن امکانات موجودہ ہیں ۔ ا س موقع پر جسٹس عاطر محمود، رجسٹرا ر لاہور ہائیکورٹ چوہدری ہمایوں امتیاز ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد طارق جاوید ،ایڈیشنل سیشن ججز ،سول ججز ، ممبر پنجاب بار کونسل جلیل قیصر ناگرہ، ذوالفقار علی جٹھول ، صدر پسرور بار نیاز احمد باجوہ، صدر ڈسکہ بار چوہدری شہزاد گجر، صدر سمبڑیال بار سجاد احمد چیمہ ،صدر ٹیکس بار عمران علی ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد رضا طور، جنرل سیکرٹری ملک محمد شبیر، نائب صدر سی ایم اسلم، جوائنٹ سیکرٹری اسد مشتاق کھٹانہ کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد رضا طور نے چیف جسٹس لاہو ر ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان سے چند گزارشات کیں جن میں سر فہرست انسداد دہشت گردی ،کنزیومر اور بینکنگ کورٹ کی ضلع کچہری میں منتقلی اور ینگ وکلاء کیلئے نئے چیمبر ز کے قیام کا مطالبہ کیا ہے، تقریب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد طارق جاوید، صدر بار چوہدری محمد رضا طور، جنرل سیکرٹری ملک محمد شبیر، حافظ رہبان حفیظ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر صدر بار چوہدری محمد رضا طور ،جنرل سیکرٹری ملک محمد شبیرنے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان ،جسٹس عاطر محمود کو یادگاری سونیئر پیش کیں۔