ٍصوابی میں رمضان المبارک سے قبل بجلی مسائل حل، عوام کو ریلیف ملے گا۔ شہرام خان ترکئی
جمعہ 26 اپریل 2019 00:01
(جاری ہے)
اس مسئلے کے تدارک کے لئے محکمہ برقیات کئی اہم اقدامات اٹھانے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے جس میں رمضان المبارک سے قبل ٹرانسفارمرز کی اوور ہالنگ بھی شامل ہے۔
پیسکو چیف سے ملاقات میں یونین کونسلز ترکئی ، یار حسین، نارنجی ، شیوہ کے فیڈرز کے علاوہ بجلی لائن پر جاری کام کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی لائنوں کی ری کنڈکٹنگ کا کام رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر زیادہ لوڈ والے فیڈرز دوبیان فیڈر، ڈنڈوقہ، سوڈھیر اور چھوٹا لاہور کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا جس کے لئے خطیر رقم محکمہ برقیات کو ادا کر دی گئی ہے۔ پیسکو چیف نے ملاقات کے دوران صوبائی وزیرِ بلدیات کو یقین دلایا کہ رمضان المبارک میں عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے خاطر خوا ہ اقدامات کیے جارہے ہیں جس میں بجلی لائنوں کی ری کنڈکٹنگ اور ٹرانسفارمرز کی اوور ہالنگ شامل ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے کہا کہ صوابی کے عوام بجلی کے بلوں کی مد میں خطیر زرمبادلہ حکومت کو دیتے ہیں تو انہیں اسی مناسبت سے ریلیف بھی ملنا چاہیے۔ صوبائی وزیر نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے تمام کام جلد سے جلد مکمل کریں تاکہ صوابی کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.