امریکی وزیر خارجہ کی غیرسنجیدہ گفتگو سے چین اور لاطینی امریکہ کا تعاون متاثر نہیں ہوگا، سی آر آئی

جمعہ 26 اپریل 2019 09:45

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) چینی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نی11 اپریل کو چلی سمیت 4 لاطینی امریکی ممالک کا دورہ شروع کیا جس کا مقصد وینزویلا پر مزید پابندیاں لگانے کے لیے ان ممالک کی حمایت حاصل کرنا تھا تاہم چلی پہنچتے ہی انہوں نے لاطینی امریکہ کو تنبیہہ کی کہ چین اور روس لاطینی امریکہ میں افراتفری پھیلائیں گے۔

(جاری ہے)

دراصل مائیک پومپیو کا مذکورہ بیان لاطینی امریکہ میں امریکی اثرورسوخ میں کمی پر امریکہ کی پریشانی کا عکاس ہے۔طویل مدت سے امریکہ نے لاطینی امریکہ کو گھرکا پچھواڑا سمجھ رکھا ہے اور وہاں اپنی بالادستی ، جبری سیاست اور سماجی و اقتصادی نظام نیز اپنی قدر کے نظریات کو پھیلاتا آرہا ہے۔امریکہ ان ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے اور جو ممالک اس کی حکم عدولی کریں وہاں افراتفری پھیلاتا ہے۔ امریکہ کی وجہ سے غیرملکی رقوم اور ٹیکنالوجی پر لاطینی امریکہ کے ا نحصار میں اضافہ ہو رہا ہے اور یوں وہ شدید بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ برازیل کے ماہرین نے گزشتہ دس برسوں کو "امریکہ کا ٹریپ"قرار دیا ہے۔