زیادتی کی شکار 9 سالہ بچی نے عدالت میں ملزم کو شناخت کر لیا

ملزم نے شب برات کی رات عوامی کالونی میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تھی، متاثرہ بچی شب بارات کی رات ملزم کے گھر حلوہ دینے گئی تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 اپریل 2019 11:48

زیادتی کی شکار 9 سالہ  بچی نے عدالت میں ملزم کو شناخت کر لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -26 اپریل2019ء) 9 سالہ زیادتی کی شکار بچی نے عدالت میں ملزم کو شناخت کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی نے شب برات میں 9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم علی شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت کے سامنے متاثرہ بچی نے ملزم علی شہباز کو شناخت کیا۔

عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔تفتیشی افسر مسرور احمد نے بتایا کہ ملزم کے کپڑے اور سمپل ڈی این اے کے لیے بھیج دیے ہیں۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے شب برات کی رات عوامی کالونی میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تھی۔متاثرہ بچی شب بارات کی رات ملزم کے گھر حلوہ دینے گئی تھی۔ملزم نے گھر پر اکیلا پا کر لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے بچیوں کے ساتھ زیادتی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے،آئے روز اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں لیکن قابل افسوسناک بات تو یہ ہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے کوئی واضح حمکت عملی نہیں اپنائی جا رہی۔اکثر ملزمان کو مضبوط لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے جس وجہ سے وہ قانون کی گرفت سے آزاد ہوتے ہیں اور اس طرح سے جرائم میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

گذشتہ سال بھی کراچی میں ایک 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی۔ا،پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے النور سوسائٹی ضیا کالونی کے رہائشی محمد سلیم نے بتایا کہ میری 9 سالہ بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ٹی وی مکینک الیاس نے اسے اپنی دکان میں بلایا اور نازیبا حرکات کے بعد زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور مچانے پر ملزم اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس نے محمد سلیم کے بیان پر مقدمہ درج کرکے ملزم الیاس کو گرفتار بھی کر لیا تھا۔