ہالی وڈ سائنس فکشن فلم’’ مین ان بلیک انٹرنیشنل‘‘ کا دوسرا ٹریلر جاری

جمعہ 26 اپریل 2019 15:27

ہالی وڈ سائنس فکشن فلم’’ مین ان بلیک انٹرنیشنل‘‘ کا دوسرا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) ہالی وڈ سائنس فکشن فلم’’ مین ان بلیک انٹرنیشنل‘‘ کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ہدایت کار ایف گرے گرے کی نئی سائنس فکشن فلم’’مین ان بلیک انٹرنیشنل‘‘ کا دو منٹ 43سکینڈ پر مبنی دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا ، فلم کی کاسٹ میں کرس ہیمسورتھ، ٹیسا تھامپسن اور لیئم نیسن شامل ہیں، فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کے بچپن میں اس کے والدین کی یاداشت ختم کر دی جاتی ہے اور پھر وہ بڑی ہو کر ایسے برے لوگوں کو تلاش کرنے اور ان کو بے نقاب کرنے کے لئے ایم آئی بی میں شمولیت اختیار کر لیتی ہے اور کرس ہیمسورتھ کے ساتھ مل کر لندن میں اس مشن پر کام کرتی ہے۔

فلم13جون کو نمائش کے لئے پشی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :