عمران خان نے اپنے لیے جائیدادیں نہیں بنائیں ،جوکچھ بھی کیا ملک وقوم کیلئے کیا ہے ‘اسد قیصر
ہمیں اس وقت بین الاقوامی چیلنجز کا سامنا ہے،موجودہ حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ہم نے یہ نہیں سوچنا ملک نے ہمیں کیا دیا بلکہ یہ سوچنا ہے ہم نے ملک کو کیا دیا‘سپیکر قومی اسمبلی کا اخوت کالج یونیورسٹی قصور میں خطاب
جمعہ 26 اپریل 2019 15:31
(جاری ہے)
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے آپ بہت بڑا کام سر انجام دے رہے ہیں اور ایسے کام اللہ تعالی کی رحمت کے بغیر ممکن نہیں۔
آپ لوگ کمٹمنٹ کے ساتھ لوگوں کی خدمت کررہے ہیں جبکہ بچوں کے اچھے مستقبل کیلئے محنت کررہے ہیں،میری دلی خواہش ہے کہ میں ان لوگوں کا سفیر بنوں۔انہوں نے کہا کہ بڑے کام کیلئے بڑے نام کی ضرورت نہیں ہوتی آپ کی محنت کوشش اور جزبہ آپ کو آگے لیکر جاتا ہے، آپ نیکی کے کام کیلئے ایک قدم آگے بڑھاتے ہیں تو اللہ تعالی آپ کی مدد کرتا ہے۔آپ سمت درست کریں اور ویژن بنائیں کہ میں نے کیا بننا ہے، چھوٹی سوچ سے نکلیں اور ملک کیلئے بڑی سوچ رکھیں، آپ کا ہرفیصلہ عوام کے لیے ہو تاکہ اپنے آپ سے نکل کر دوسروں کیلئے کام کرسکیں ۔ہم نے یہ نہیں سوچنا کہ ملک نے ہمیں کیا دیا بلکہ یہ سوچنا ہے کہ ہم نے ملک کو کیا دیا۔ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا اور ایسی سوچ بنانا ہوگی کہ ہم نے لوگوں کے لیے کام کرنا ہے،انسان کی ترقی اسکی سوچ میں ہوتی ہے۔اسد قیصر نے طالب علموں سے کہا کہ انشااللہ آپ میں سے ہی ایسے لوگ ہوں گے جو ملک کی تاریخ بدلیں گے ۔عمران خان نے اپنے لیے جائیدادیں نہیں بنائیں بلکہ جوکچھ بھی کیا ملک وقوم کے لیے کیا، جس طرح انہوں نے کرکٹ میں ملک کا نام روشن کیا اسی طرح اب وہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایسے فلاحی ورفاعی اداروں کا بھرپور ساتھ دے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت بین الاقوامی چیلنجز کا سامنا ہے،موجودہ حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔قبل ازیں بانی چئیرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقت نے سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ اخوت نے ملک کے 48اضلاع میں سے ہر صوبہ کے بچوں کو اکھٹا کرکے یونیورسٹی میں ایک چھوٹا پاکستان قائم کررکھا ہے، جہاں بغیر فیس کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے ،تاکہ یہ ملک کیلئے خدمت کرسکیں ۔بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی کو یونیورسٹی کی عمارت کا دورہ کرایا گیا، جہاں سپیکر بچوں میں گھل مل گے اور ان سے گفتگو کرتے رہے۔ آخر میں اخوت کے بورڈآف ڈائریکٹر نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اخوت کالج یونیورسٹی کا سووینیر پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
-
یورپی گیتوں کا مقابلہ یورو وژن، امسالہ فاتح سوئس فنکار نیمو
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
سزائیں
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
شمالی وزیرستان میں دو خونریز حملے، سات سکیورٹی اہلکار ہلاک
-
جرمنی ایک نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار؟
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.