برطانوی ادارے ڈیفڈکے چار رکنی وفدکا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ
پنجاب پولیس کے تفتیشی افسران کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے عالمی ماہرین کے تجربات سے استفادہ بھی جاری ہے‘عارف نواز برطانوی ماہرین کا تجربہ پولیس افسران واہلکاروں کو سنگین نوعیت کے کیسزجلد حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ‘انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب
جمعہ 26 اپریل 2019 18:57
(جاری ہے)
برطانوی وفد کی قیادت ڈیفڈکی سینئر گورنس ایڈوائزر،مس سوسن لاف ہیڈ نے کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یٰسین ، ڈی آئی جی آئی ٹی ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی ڈی اینڈ آئی احسن یونس اور ڈی آئی جی لاجسٹکس، رائے بابر سمیت سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔
ملاقات کے دوران پنجاب پولیس کے تفتیشی افسران کی استعداد کار میں مزید اضافے کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے جبکہ برطانوی وفد نے پنجاب پولیس کو انویسٹی گیشن کے جدیدعلوم اور طریقہ کار میں معاونت فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے برطانوی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں انویسٹی گیشن کے جدید طریقہ کار کو اپناکرہی افسران واہلکار کم وقت میں بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں اسی لئے پولیس فورس بالخصوص تفتیشی افسران کی استعداد کار میں مزید اضافہ کرنا پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے ٹریننگ کالجز اور سکولز کے تربیتی نصاب کو جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کردیاگیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس جرائم کی تفتیش میں جدیدسائنسی طریقہ کار اور فارنزک سائنس سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے جبکہ برطانوی ماہرین کا تجربہ پولیس افسران واہلکاروں کو سنگین نوعیت کے کیسزجلد حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔مس سوسن لاف ہیڈ کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں دہشت گردی کی واقعات میں واضح کمی پنجاب پولیس کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ تفتیشی افسران کی صلاحیتوں میں اضافے سے جہاں عوام کی جان وما ل کو مزید تحفظ حاصل ہوگا وہیں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصرکا قلع قمع کا عمل تیز ہوسکے گا ۔مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.