شام : دیر الزور میں بارودی سرنگیں پھٹنے سے بشار فوج کے 5 اہل کار ہلاک

جمعہ 26 اپریل 2019 20:48

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق دیر الزور صوبے کے مشرق میں بارودی سرنگوں کے متعدد دھماکوں کے نتیجے میں بشار الاسد کی فوج کے کم از کم 5 اہل کار مارے گئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ دیہی علاقے میں واقع قصبے صبیخان میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دیر الزور کے مشرق میں البوکمال شہر کے نواحی دیہی علاقوں السیال اور الجلا میں بشار کی فوج اور اس کی ہمنوا ملیشیاں کی داعش تنظیم کے ارکان کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔

دوسری جانب گزشتہ شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے شہر جسر الشغور میں کار بم دھماکا ہوا۔ المرصد کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی۔