جمعیت علمائے اسلام کی 16رکنی مجلس عاملہ کا اعلان کر دیا گیا

جمعہ 26 اپریل 2019 22:56

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) امیر جمعیت علمائے اسلام(ف) تحصیل چکوال صاحبزادہ مولانا عبدالمنان نقشبندی جنرل سیکرٹری چکوال صوفی ابوبکر نے باہمی مشاورت سے دستوری طریقے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی 16رکنی مجلس عاملہ کا اعلان کر دیا ، سرپرست قاری نذیر احمد ، قاری عبداللہ ، امیر جمعیت علماء اسلام چکوال صاحبزادہ مولانا عبدالمنان نقشبندی ، سینئر نائب امیر صاحبزادہ مولانا حبیب اللہ قاسمی ، نائب امیر اول مولانا مولانا کامران شہزاد ، دوم قاری شیر زمان، سوم قاری عثمان معاویہ ، جنرل سیکرٹری صوفی ابوبکر صدیق ، ڈپٹی سیکرٹری مولانا خرم رشید ، نائب اول حاجی محمد حنیف ، دوم حافظ سعید خان ، سوم عطاء الرحمن شیخ ، سیکرٹری اطلاعات فیضان اشرف ، ڈپٹی اطلاعات بلال مسعود ، سیکرٹری مالیات قاری عزیز ، ڈپٹی مالیات حافظ امجد نصیر ، تحصیل سالار عنصر محمود ، نائب سالار قاری حبیب الرحمن ، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے مشن کو ہر یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر پھیلانے کا عز کیا اور جلد دستوری طریقے کے مطابق مجلس عاملہ کا جالاس کا اعلان کیا جاے گا جس میں آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تیاری اور باہمی مشاورت کی جائیگی ۔