سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم رئیسانی نے ایم فل میں داخلہ لے لیا

تعلیمی ڈگری سے متعلق اپنے سابقہ بیان پر معافی بھی مانگ لی ہے

ہفتہ 27 اپریل 2019 22:28

سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم رئیسانی نے ایم فل میں داخلہ لے لیا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2019ء) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم رئیسانی نے ایم فل کرنے کے لیے بلوچستان یونیورسٹی میں داخلہ لے لیاہے۔ انہوں نے تعلیمی ڈگری سے متعلق اپنے سابقہ بیان پر معافی بھی مانگ لی ہے۔2010 میں کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’ڈگری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہو یا جعلی‘، اٴْس وقت وہ صوبے کے وزیرِاعلیٰ تھے اور اٴْنہیں اپنے بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے نہ صرف قوم سے معافی مانگی بلکہ آئندہ ایسی بات کرنے سے اجتناب کا عندیہ بھی دیا۔فی الوقت 64 سالہ نواب اسلم رئیسانی بلوچستان یونیورسٹی میں زیرِتعلیم ہیں اور ایم فِل کی ڈگری حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

اسلم رئیسانی کے اگلے مہینے مڈ ٹرم امتحانات بھی ہونے والے ہیں۔اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ وہ ریسرچ میں جانا چاہتے ہیں۔

انکا کہناہیکہ پہلے کافی عرصے سیوہ سوچ رہے تھے کہ ہیومن انوائرمنٹ پر ریسرچ کریں۔تاہم یہ ایم فل کے بعد ہی ممکن ہوگا۔اسلم رئیسانی نے اپنے پرانے بیان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انکی ڈگریاں اصلی ہیں۔ ایک دن اسمبلی سے باہر نکلا تو رپورٹر حضرات نے سوال کیا کہ جعلی ڈگری کے باعث اراکین اسمبلی نااہل ہورہے ہیں کیا کہیں گی