کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو مسترد کردیا، نہال ہاشمی

ن لیگ کے دورِ حکومت میں کراچی میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔ ن لیگ نے کراچی کو گرین بس، موٹر وے، لیپ ٹاپ اور کے فور منصوبہ دیا، رہنمان لیگ

اتوار 28 اپریل 2019 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو مسترد کردیاہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو مسترد کردیا، 2کروڑ کی آبادی میں 2 ہزار لوگوں کا جلسہ کرنے والے ن لیگ پر تنقید کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دورِ حکومت میں کراچی میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔ ن لیگ نے کراچی کو گرین بس، موٹر وے، لیپ ٹاپ اور کے فور منصوبہ دیا، ایم کیو ایم نے 20 سال میں کوئی ایک بھی کام کیا ہو تو بتائیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ کراچی کا سودا کیا، اپنے دور حکومت میں کراچی میں تعلیم کا خاتمہ کیا جس کی وجہ سے روشنیوں کا شہر آج کچرے کا ڈھیر ہے۔