ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، تین، تین مرتبہ کے دو عالمی چیمپئنز مارک ولیمز اور مارک سیلبی اپ سیٹ شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے

اتوار 28 اپریل 2019 19:10

ٖشیفلڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2019ء) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں تین، تین مرتبہ کے دو عالمی چیمپئنز مارک ولیمز اور مارک سیلبی دوسرے رائونڈ میچز میں اپ سیٹ شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

شیفلڈ میں جاری میگا چیمپئن شپ میں کھیلے گئے دوسرے رائونڈ میچز میں ڈیوڈ گلبرٹ نے ویلز کے کیوئسٹ اور دفاعی چیمپئن مارک ولیمز کو 9 کے مقابلے میں 13 فریمز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، اس سے قبل مارک سیلبی بھی دوسرے رائونڈ میچ میں گیری ولسن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کھا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :