دبئی میں ریکارڈ قائم،ایک سال کے دوارن ڈیڑھ کروڑ سیاحوں کی آمد

دبئی کی فضائی کمپنی نے اوسطاً ایک ہفتے میں37 ہزار اٴْڑانیں بھریں، چھ کروڑ مسافروں کو اٴْن کی منزلوں پر پہنچایا

پیر 29 اپریل 2019 22:30

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2019ء) دبئی میں سیاحوں نے رونق بڑھا کر ریکارڈ بنادیا ، 2018 ء میں صرف ایک سال کے دوران ڈیڑھ کروڑ سے زائد سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔

(جاری ہے)

عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق مصروف ترین ائیرپورٹس میں بھی دبئی ائیرپورٹ سب پر بازی لے گیا، نو کروڑ مسافروں نے اپنی منزلوں پر پہنچنے کے لیے دبئی ایئرپورٹ کو چنا۔رپورٹ کے مطابق دبئی کی فضائی کمپنی نے اوسطاً ایک ہفتے میں37 ہزار اٴْڑانیں بھریں، تقریباً چھ کروڑ مسافروں کو اٴْن کی منزلوں پر پہنچایا۔اماراتی ایئرلائن کا فلیٹ 274طیاروں پر مشتمل ہے، جس نے 157 شہروں کے لیے سال میں ایک لاکھ 92 ہزار پروازوں کے ذریعے مسافروں کو اٴْن کی منزلوں تک پہنچایا۔