شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کروانے کے لیے درخواست دائر
درخواست اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائرکی گئی ہے‘تحقیقاتی ٹیم میں عدلیہ، بار اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کو شامل کیا جائے. درخواست میں استدعا
میاں محمد ندیم جمعرات 2 مئی 2019 11:25
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت صدیقی کو راوالپنڈی میں ضلعی بار ایسوسی ایشن کی تقریر کرنے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے آئین کی دفعہ 209 کے تحت ان کے عہدے برطرف کردیا گیا تھا. اپنی تقریر میں سابق جج نے ریاستی اداروں بالخصوص انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے کچھ افسران کی جانب سے عدالتی امور میں مداخلت اور بینچ تشکیل دینے کے معاملات میں ساز باز کا الزام لگایا تھا. قبل ازیں اسی طرح کی درخواست کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی جسے رجسٹرار آفس نے واپس کردیا تھا تاہم بعدازاں چیمبر میں کی جانے والی اپیل پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے رجسٹرار آفس کو قابل اعتراض پیراگراف کی نشاندہی کرنے اور درخواست واپس کرنے کی وجوہات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی. اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر انکوائری میں سابق جج کی جانب سے لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوں تو سپریم کورٹ کو متعلقہ افراد کے خلاف مناسب کارروائی کرنی چاہیے اور ضرورت پڑنے پر مستقبل کے لیے بھی ہدایات جاری کرنی چاہیے. اس کے ساتھ درخواست میں عدالت عظمیٰ سے سابق جج کی برطرفی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کی 11 اکتوبر 2018 کو پیش کی جانے والی تجاویز بھی مسترد کرنے کی استدعا کی گئی جس کے نتیجے میں وہ اسی دن عہدے سے ہٹا دیے گئے تھے. علاوہ ازیں درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی کہ عدالت عظمیٰ اور ہائی کورٹ کے سینئر ججز کے ساتھ معنی خیز مشاورت کے بعد چیف جسٹسز کی صوابدید کا اعلان کریں.
مزید اہم خبریں
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.