سینیئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کا اجلاس

جمعہ 3 مئی 2019 22:38

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2019ء) سینیئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کا اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر عبدالبصیر ملازئی منعقد ہوا اجلاس میں ظہورترین، عبدالقدیم ،عبدالکریم دمڑ ،عاطف میانی، محمد معصوم ، سجاد احمد ،اورانعام اللہ ترین سمیت ضلع بھر کے اساتذہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس میں ضلعی صدر عبدالبصیر ملازئی نے صوبائی کابینہ کی حلف برداری پر ضلعی کابینہ کو اعتماد میں لیا اور دیگر تنظیمی امور کو تیز کرنے کی ہدایت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ظہورترین نے نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیکج ایس ایس ٹیز کی تین سالہ کنٹریک پیریڈ کو ریگولیر سروس میں شمار کیاجائے اور تمام اساتذہ کی سروس سٹریکچر کو باقی محکموں کے ملازمین کی طرح کیلئے لائحہ عمل طے کرے بصورت دیگر عید الفطر کے بعد بلوچستان بھرکے اساتذہ کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کااعلان کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ پیکج اساتذہ کسی صورت اپنے تین سالہ سروس سے دستبردار نہیں ہونگے اور اپنے حقوق کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔