جاپان ، دوست کی مدد سے خاوند کو قتل کرنے والی خاتون پر فرد جرم عائد

بدھ 8 مئی 2019 09:40

ٹوکیو ۔ 08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2019ء) جاپان میں دوست کی مدد سے خاوند کو قتل کرنے والی خاتون پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق می پریفیکچرکے علاقہ سوزوکا میں ایک شراب خانہ کی مالکہ فیوجیکو یوکویاما نے اپنے دوست مائو کے ساتھ مل کر خاوند یوشیکی کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے دونوں کو حراست میں لیتے ہوئے انہیں مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں خاتون نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ شراب خانہ پر آنے والے گاہک مائو سے اس کی دوستی ہوئی اور اس نے اپنے خاوند سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ، ناکامی پر اس نے خاوند کوقتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور بار سے گھر جاکر خاوند کو نیند کی گولیا ں دیں اور دوست نے اس کا گلا گھونٹ کر اسے ہلا ک کر دیا وہ یوشیکی کی پانچویں شادی تھی۔

متعلقہ عنوان :