ہاکی ، سکواش اور باکسنگ میں قومی ٹیموں کا زوال ،وزارت بین الصوبائی رابطہ نے جوہات تیار کرلیں

ہاکی،سکوائش،اتھلیٹکس اور باکسنگ کو مجموعی طور پر 58 کروڑ 27 لاکھ روپے ادا کیے گئے، دستاویزات سینٹ میں پیش

بدھ 8 مئی 2019 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) ہاکی ، سکواش اور باکسنگ میں قومی ٹیموں کے زوال کے حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے جوہات تیار کرلیں ۔ جمعہ کو سینٹ میں بتایا گیا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ وجوحات کی تفصیلات تیار کرلیں،گزشتہ پانچ سال کے دوران دی گئی مالی امداد کا ریکارڈ بھی تیار ہے ۔ فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ہاکی،اسکوائش،ایتھیلیٹکس اور باکسنگ میں کارکردگی نہیں۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو جو امداد دی گئی وہ تسلی بخش نہیں۔ دستاویزات کے مطابق ہاکی،سکوائش،اتھلیٹکس اور باکسنگ کو مجموعی طور پر 58 کروڑ 27 لاکھ روپے ادا کیے گئے،ہاکی فیڈریشن کو پانچ سال کے دوران 42 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد ادا کیے گئے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق سکوائش کو 12 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد ادا کیے گئے،ایتھلیٹکس کو 2 کروڑ 44 لاکھ اور باکسنگ کو صرف 1 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد ادا کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق ان کھیلوں میں نچلی سطح پر تربیت کا فقدان ہے۔ دستاویز کے مطابق اندرونی سیاست کے باعث نظم و ضبط کا بھی فقدان ہے۔ بین الصوبائی رابطہ کے مطابق دستاویزا کے مطابق کھلاڑیوں کا نا مناسب انتخاب اور عالمی سطح پر مواقع نہیں ملتے۔ دستاویز کے مطابق سنوکر اور کرکٹ میں ٹیموں کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔