اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کردی

بدھ 8 مئی 2019 16:15

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کے آنے پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی۔ سید قائم علی شاہ اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کردی۔ سید قائم علی شاہ کیخلاف دادو اور ٹھٹہ شوگر ملز کے حوالے سے انکوائریاں چل رہی ہیں۔