دہشتگردی کے واقعات کا ایک بار پھر سر اٹھانا حکومتی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، چیئرمین پی ایس پی

بدھ 8 مئی 2019 23:57

دہشتگردی کے واقعات کا ایک بار پھر سر اٹھانا حکومتی کمزوری کو ظاہر کرتا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے داتا دربار بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورواقعہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا.

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات کا ایک بار پھر سر اٹھانا حکومتی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے انہوں نے پنجاب حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ دھماکے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری عمل میں لائی.اورداتا دربار بم دھماکے زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے۔