ایف پی سی سی آئی کاہوائی جہازکے بڑھتے ہو ئے کرایوں پراظہار تشو یش

جمعرات 9 مئی 2019 16:57

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2019ء) وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت(ایف پی سی سی آئی)کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے ڈومیسٹک پروازو ں کے بڑھتے ہو ئے کرایو ں پر تشو یش کا اظہار کرتے ہو ئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے ایو ی ایشن غلام سرور خان کو ایک ریگولیٹر ی با ڈی تشکیل دینی چاہئے جو ہوا ئی جہا ز کے کرا یو ںکو ریگولر چیک کر ے اور اس سے متعلق لا ئحہ عمل تیار کرے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے مزید کہاکہ ہوائی جہا ز کے کرا یو ں میںاضافے کے لیے کو ئی نظام نہ ہو نے کی وجہ سے ائیر لا ئنزڈومیسٹک پروازوں پر اپنی مر ضی سے کرایو ں میں اضا فہ کر لیتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہوا ئی جہا ز کے کرا ئے میں اضا فے سے مسا فرو ں میں خاص طور پر تا جر برادری میں تشو یش کی لہر دوڑگئی ہے ۔جو تجا رت وصنعت کی سر گر میوں کے فرو غ کے لیے ڈومیسٹک روٹ پر بہت زیادہ سفر کر تے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :