اسلام آباد ،اے این ایف کی کارروائی ، غیرملکی پرواز سے دوحہ جانیوالے مسافر رحیم گل منشیات سمگلنگ میں گرفتار

جمعہ 10 مئی 2019 13:27

اسلام آباد ،اے این ایف کی کارروائی ، غیرملکی پرواز سے دوحہ جانیوالے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کے دور ان غیرملکی پرواز سے دوحہ جانیوالے مسافر رحیم گل کو منشیات سمگلنگ میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

حکام کیمطابق رحیم گل کے سامان سے گلاب جامن میں چھپائی گئی دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق رحیم گل کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے،اے این ایف نے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :