دریاخان:رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

مساجد میں نمازیوں کا بے پناہ رش ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں موبائل گشت اور پولیس افسران نگرانی کرتے رہے

جمعہ 10 مئی 2019 22:34

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2019ء) رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا گا مساجد میں نمازیوں کا بے پناہ رش ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں موبائل گشت اور پولیس افسران نگرانی کرتے رہے تفصیلات کے مطابق لا ہور میں خودکش بم دھماکہ کے بعد سے یہاں پر سیکورٹی انتہائی الرٹ رکھی جا رہی ہے اوقات نماز و تراویح پر پولیس کڑا پہرا رکھے ہوئے ہے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے سختانتظامات کو یقینی بنایا تھا پولیس کے ساتھ مساجد انتظامیہ کے پرائیوٹ گن مین بھی ڈیوٹی دیتے رہے ہیں اس موقع پر محافط سکواڈ،ایلیٹ فورس نے موبائل گشت کو موثر ترین بنایا جبکہ پولیس افسران نگرانی کرتے رہے ہیں شہر کی مساجد مین نماز جمعہ کے موقع پر انتہائی رش رہا علماء کرام نے رمضان المبارک کے حوالہ سے تفصیلی خطاب کیا نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی