صومالیہ میں امریکی فوج کے داعش کے ٹھکانوں پر حملے ،17 جنگجو مارے گئے

ہفتہ 11 مئی 2019 12:44

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2019ء) صومالیہ میں کیے گئے تازہ فضائی حملوں میں سترہ مشتبہ جنگجوں کو ہلاک کر دیا گیا، ان حملوں میں انتہا پسند گروہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا،چودہ اپریل کے بعد صومالیہ میں امریکی فوج کی یہ چوتھی کارروائی تھی۔

(جاری ہے)

اس افریقی ملک میں داعش کے جنگجوں کی تعداد القاعدہ نیٹ ورک سے وابستہ الشباب کے جہادیوں سے کہیں کم ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں امریکی فوج نے کہاکہ صومالیہ میں کیے گئے تازہ فضائی حملوں میں سترہ مشتبہ جنگجوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

ایک بیان کے مطابق ان حملوں میں انتہا پسند گروہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ چودہ اپریل کے بعد صومالیہ میں امریکی فوج کی یہ چوتھی کارروائی تھی۔ اس افریقی ملک میں داعش کے جنگجوں کی تعداد القاعدہ نیٹ ورک سے وابستہ الشباب کے جہادیوں سے کہیں کم ہے۔