ایمرجنسی کال پر نہ آنے والے ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر کے خلاف ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر کی کاروائی جواب طلب

ہفتہ 11 مئی 2019 22:38

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2019ء) ایمرجنسی کال پر نہ آنے والے ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر کے خلاف ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر کی کاروائی جواب طلب کرلیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں دن اڑھائی بجے کالا پتھر پینے والے بیس سالہ نوجوان محمد آصف کو لایا گیا جس پر ایمرجنسی میں موجود ڈیوٹی ڈاکٹر نے آن کال ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر عاصم ارشاد قریشی کو کال کی کہ وہ اس مریض کو چیک کریں اور اسے مصنوعی سانس کی نالی لگائیں جس پر ڈاکٹر موصوف نے جواب دیا کہ وہ نہیں آسکتے اس لیے دوسرے ای این ٹی سپیشلیسٹ ڈاکٹر کو بلوا لیا جائے، جس پر ڈیوٹی ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ آن کال ڈیوٹی پر ہیں اس لیے ہم دوسرے ڈاکٹر کو نہیں بلوا سکتے تو انہوں نے کہا کہ پھر مریض کو کسی ٹیچنگ ہسپتال میں ریفر کر دیا جائے، مریض کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی جس پر جنرل سرجن ڈاکٹر عبدالرزاق جٹیال کوبلوایا گیا جس نے ایمرجنسی میں پہنچ کر مریض کی(پریکاسٹ ٹو می) مصنوعی سانس کی نالی لگائی ، جس پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر ڈاکٹر حسن نواز فقیر نے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایمرجنسی کی صورت میںآن کال ہوتے W ہوئے مریض کو چیک نہ کرنے پر ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹرعاصم ارشاد قریشی کی غیر ذمہ داری کا سختبرہمی کااظہارکرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،اور ساتھ ہی اس سے قبل ڈاکٹرعاصم ارشاد قریشی کے خلاف پرائم منسٹر پورٹل اور چیف منسٹر پورٹل پر کی جانے والی شکایات کی بھی جواب طلبی کی گئی ہے، واضح رہے کہ جب کوئی شخص کالا پتھر پیتا ہے تو اس کے منہ اور گلے میں سوزش ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے مریض کا سانس بند ہونا شروع ہو جاتا ہے اس لیے ایمرجنسی کی صورت میں مریض کی گردن کے سامنے سانس کی نالی کا آپریشن کرکے اس میں مصنوعی سانس کی ٹیوب ڈالی جاتی ہے جسے کہتے ہیں۔