مقبوضہ کشمیر‘ماسٹر افضل کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 12 مئی 2019 12:45

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر میںجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے پارٹی کے وائس چیئرمین ماسٹر شیخ محمد اٖفضل کے والد خضر محمد شیخ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کے مرکزی رہنمائوں پر مشتمل ایک وفد آج سرینگرسے ترہگام کپوارہ میںماسٹر افضل کے گھر گیا اور اُن سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کنٹرول لائن کے آرپار اور دنیا بھر میں مقیم پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے ٹیلیفون اور سوشل میڈیا کے ذریعے ماسٹر افضل سے اظہارتعزیت کیا ہے۔ دریں اثناء تحریک حریت جموںو کشمیرکے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے بھی جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے نائب چیئرمین شیخ محمد افضل کے والد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ۔