پی ٹی آئی ملک میں قانون کی بالادستی چاہتی ہی:ڈاکٹر شاہد صد یق

اتوار 12 مئی 2019 20:05

1لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2019ء) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں چوروں کو این آر او دے کر اس قوم سے غداری نہیںکی جا سکتی ۔

(جاری ہے)

آج غیر ملکی لوگ پاکستان میں پیسہ لگانا چاہ رہے ہیں ملکی حا لا ت تیزی سے بد ل رہے ہیں اور ملک خو شحا لی کے راستے پر چل نکلا ہے ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں قانون کی بالادستی چاہتی ہے یہی و جہ ہے آ ج تمام ادارے آزاد ماحو ل میں کام کررہے نیب سمیت تمام اداروں میں کو ئی مداخلت نہیں ہو رہی ادارو ں کی آزادی سلب کرنے والے آ ج نشا ن عبر ت بن چکے ہیں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کے دور میں زر داری اور نواز شریف پر کو ئی نیا مقد مہ نہیں بنا سا بق حکمران اپنے اپنے دور میں ایک دو سرے پر بنائے جائے والے مقد ما ت کا ابھی سامنا کر رہے ہیں مو جو دہ حکومت میں جو مقد ما ت در ج ہو نگے وہ محض سیا سی نہیں حقیقی لو ٹ مار کیخلاف ہو نگے جس سے دو نو ں جماعتو ں کی لیڈر شپ جان نہیں چھو ڑا سکے گی آصف زر داری اور نوازشریف کا سیا سی مستقبل تاریک ہو چکا ہے دو نو ں کا مستقبل جیل ہے۔