کوئٹہ، پولیس موبائل کے قریب بم دھماکہ، 4 پولیس اہلکار شہید، پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ،

زخمی سول ہسپتال منتقل،وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

پیر 13 مئی 2019 23:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2019ء) کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکہ 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نہ ہونے والی کی وجہ سے زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون منی مارکیٹ کے قریب پولیس موبائل وین جو کہ گزشت کررہی تھی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 پولیس اہلکار مشتاق شاہ ‘ ذوالفقار‘ محمداسحاق اور غلام نبی شہید ہوگئے جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد محمد عقیل ‘ خالق داد ‘ وارث احمد ‘ محمد قاسم ‘ حاجی عبدالجبار ‘ صباء حسین ‘ احمد ساحل ‘ نیل ‘ وقار ‘ سعید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ٹراما سینٹر میں عملہ اور ڈاکٹر غائب رہے دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجے میں مشکلات پیش آئیںایمرجنسی اور ٹراما سنٹر میں جان بچانے والی ادویات ناپیدسول ہسپتال انتظامیہ نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے میڈیا کو کوریج سے روک دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال نے بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر قوتیں کوئٹہ کے حالات کو خراب کرناچاہتے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے فوری طورپر دھماکہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایک گھنائونی سازش کے تحت صوبہ اور ملک میں امن کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا مقابلہ پوری قوت سے کیا جائے گا پولیس اور سیکورٹی ادارے جانوں کے نذرانہ دیکر عوام کے جان ومال کا تحفظ کررہے ہیں وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں اور تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا وزیراعلیٰ بلوچستان کی زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ۔