مزدوروں کے علاج معالجے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، مرتضی بلوچ

منگل 14 مئی 2019 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ وہ مزدوروں کے علاج معالجے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ محکمہ محنت سندھ مزدوروں کو علاج، تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ یہ بات آج انہوں نے کلثوم بائی ولیکا ہسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر کہی۔

صوبائی وزیر محنت نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ ، لیبارٹری ، سٹی اسکین سینٹر ، پیڈز وارڈ سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا ۔ وزیر محنت و افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کا معائنہ بھی کیا ۔ اس موقع پرمیڈیکل سپرینڈنٹ نے صوبائی وزیر محنت کو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کے متعلق آگاھی دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محنت اور افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے میل ڈاکٹرز اور اسٹاف کا اپران نہ پہننے پر اظھار برھمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شو کاز نوٹس دینے کی ھدایات کی۔ علاہ ازیں وزیر محنت کی اسٹور پر بیٹھے ہوئے مریض کو ادویات کی فراھمی میں تاخیر پر میڈیکل سپریڈنٹ کو اسٹور انچارج کو شو کاز دینے کی بھی ہدایت کی۔ دورے کے موقع پر صوبائی وزیر محنت نے ہسپتال میں داخل مریضوں میں راشن بھی تقسیم کیا ۔

انہوں نے داخل مریضوں کو یقین دلایا کہ ان کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی اور صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مذید کہا کہ سندھ حکومت محکمہ محنت سوشل سیکیورٹی کے ہسپتالوں میں جدید مشینری اور طبی سھولیات کی فراھمی پر کام کر رہا ہے اور سندھ حکومت خدمت میں سب سے آگے ہے مرتضی بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن کو سامنے رکھتے ہوئے ہم مزدوروں کی صحت اور تعلیم پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔