کینیڈا،گھر سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد،باپ اور بیٹا گرفتار

بدھ 15 مئی 2019 11:00

اونٹاریو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) کینیڈین پولیس نے گھر میں بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر رکھنے کے جرم میں باپ اور بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ٹرنٹو سے 40کلو میٹر دور رچ مونڈ ہل کی لارنٹ لین میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران میں دھماکہ خیز مواد،کیمیکلز اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے جس پر گھر کے مالک 47 سالہ رضا محمدیاس اور اس کے 18 سالہ بیٹے ماہیار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق انھیں رضا بارے اطلاع امریکی بارڈر فورس اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی نے دی جنہوں نے اس سے کینیڈا داخلے کے وقت مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی تھی۔کینیڈین پولیس نے مزید تفصیلات ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :