میانمار میں آندھی اور بارش سے تباہی، 780 مکانات تباہ، مال بردار بحری جہاز بھی ڈوبگیا

بدھ 15 مئی 2019 11:31

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) میانمار میں آندھی اور بارش سے 780 مکانات تباہ ہوئے۔ چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے ساگینگ نامی خطے کے دو شہروں پالے اور کانی میں گذشہ روز شدید آندھی اور بارش نے تباہی مچا دی۔

(جاری ہے)

میانمار کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس دوران اولے بھی پڑے۔ آندھی کے باعث دریائے چندون کے قریب ایک مال بردار بحری جہاز بھی ڈوب گیا۔

متعلقہ عنوان :