جو ہمیں پیار کرتا ہے وہ ہمیں یاد رکھتا ہے، کیانو ریوز کا موت سے متعلق سوال پر جواب

بدھ 15 مئی 2019 12:38

جو ہمیں پیار کرتا ہے وہ ہمیں یاد رکھتا ہے، کیانو ریوز کا موت سے متعلق ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) ہالی وڈ اداکار کیانو ریوز کا کہنا ہے کہ جو ہمیں پیار کرتا ہے وہ ہمیں یاد رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کیانو ریوز کا ایک انٹرویو میں موت کے بارے کہنا تھا کہ اس بارے میں میں زیادہ بات نہیں کرتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ جب ہم میں سے کوئی وہ شخص جو ہمیں بہت پیارا ہواور وہ ہمیں چھوڑ کر چلا جائے تو ہم یقینًا اسے یاد کریں گے۔ کیانو ریوز فلم ’’ٹیڈ اینڈ بل‘‘ کے سلسلے کی فلم ’’ٹیڈ اینڈ بل3‘‘ میں منفرد انداز میں نظر آئیں گے، فلم آئندہ سال 21 اگست کو سینما کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :