سردار عبدالرحیم کا سندھ میں ایڈز کی بیماری میں اضافہ اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے خاتمہ پر تشویش کا اظہار

بدھ 15 مئی 2019 16:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے سندھ میں ایڈز کی بیماری میں اضافہ اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے خاتمے پر سخت تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے لئے ہر بجٹ میں اربوں روپے مختص ہونے کے باوجود آج سندھ کے عوام ایڈز، ہیپاٹائٹس اور دیگر موذی امراض کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایڈز کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام عملی طور پر بند کردیا گیا ہے، کراچی کے جناح اور سول ہسپتال سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کی دوائیاں دستیاب نہیں ہیں۔