سرکاری نرخ نامہ دکھاوے کیلئے آویزاں ،دکانداروں نے سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوںپر فروخت جاری رکھی

پھیری والوں نے بھی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں ،پھل کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہو گئیں ،توں تکرار بھی ہوتی رہی

بدھ 15 مئی 2019 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) صوبائی دارلحکومت میںگزشتہ روز بھی گراں فروشی عروج پر رہی ،دکانداروںنے دکھاوے کیلئے سرکاری نرخ نامہ آویزاں رکھا تاہم اس کی دھجیاں بکھیری جاتی رہیں،پھیری والوں نے بھی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں ۔لیموں کی طلب میں کمی کے باوجود اس کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی اور گزشتہ روز بھی ایک کلولیموں دیسی سرکاری نرخ 260روپے کی بجائی350سے 400روپے روپے تک فروخت ہوا ،آلو کچا چھلکا 32روپے کی بجائے 40روپے ،پیاز41روپے کی بجائے 60 سے 70روپے ، ٹماٹر30روپے کی بجائے 50سے 60روپے روپے ،ادرک چائنہ 186روپے کی بجائے 250روپے،لہسن دیسی 96روپے کی بجائے 150 سے 160روپے، ادرک تھائی لینڈ 156روپے کی بجائی200روپے،بند گوبھی79روپے کی بجائی100سے 110روپے ، بینگن 30روپے کی بجائے 45 سے 50روپے ،کھیرا فارمی 27روپے کی بجائے 50روپے،پالک20روپے کی بجائے 40روپے ، ٹینڈے دیسی 69کی بجائے 100روپے، کریلے 32روپے کی بجائے 70روپے،گھیا توری 69روپے کی بجائے 100روپے ،اروی 100روپے کی بجائے 140سے 150روپے،پھلیاں106روپے کی بجائی150سے 160 روپے، پھول گوبھی 69روپے کی بجائی80سے 90روپے،گھیاکدو 25کی بجائی50روپے، سبز مرچ 64روپے کی بجائے 125 روپے، شملہ مرچ 53 روپے کی بجائی90سے 100روپے ، جبکہ مٹر96روپے کی بجائی150روپے فی کلو تک فروخت ہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو کی سرکاری قیمت 176روپے کی بجائے 230 سے 250روپے، سیب کالا کولو میدانی 126 روپے کی بجائی160سے 180روپے،سیب سفید 106روپے کی بجائے 150 روپے،کیلا اول درجہ118روپے کی بجائی150سے 160روپے،کھجور ایرانی اول 174روپے کی بجائی250سی 260 روپے، آڑو 236 روپے کی بجائے 300سے 320روپے ،لوگانٹھ 131روپے کی بجائی150روپے ،تربوز 38روپے کی بجائے 45سے 50روپے،فالسہ 306روپے کی بجائے 450 روپے،آم سندھڑی186روپے کی بجائے 240سے 250روپے جبکہ آم سہارنی 126روپے کی بجائی190 سے 200روپے فی کلو فروخت ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں پھلوں کی قیمتوں غریب کی پہنچ سے دو ر ہو گئیں ۔ کئی مقامات پر قیمتوں کی وجہ سے دکانداروں اور صارفین میں توں تکرار بھی ہوتی رہی۔

متعلقہ عنوان :