سعودی عرب میں قید 2107قیدی بہت جلد رہا ہو جائیں گے، پاکستانی سفیر

وزارتِ خارجہ میں ملاقاتیں جاری ہیں جبکہ سعودی حکام سے بھی رابطے میں، امید ہے جلد پاکستانی قیدی رہا کر دیے جائیں گے، راجہ علی اعجاز

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 16 مئی 2019 00:12

سعودی عرب میں قید 2107قیدی بہت جلد رہا ہو جائیں گے، پاکستانی سفیر
ریاض(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی2019ء) سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کے اہلِخانہ کے لیے خوشخبری دی ہے کہ بہت جلدسعودی عرب میں قید 2107قیدی رہا ہو جائیں گے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ جدہ مین سعودی دفترِ خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پاکستانی دفترِ خارجہ بھی سعادی حکام سے رابطے مین ہے۔

راجہ علی اعجاز نے بتایا کہ وزارتِ خارجہ میں ملاقاتیں جاری ہیں جس کے بعد امید ہے کہ بعت جلد 2107قیدی رہا ہو کر وطن واپس آجائیں گے۔ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی پیسہ کمانے کے لیے جاتے ہیں لیکن چھوٹے موٹے جرائم میں ملوث ہونے پر انہیں جیل جانا پڑتا ہے اور سعودی عرب میں قانون بہت سخت ہونے کی وجہ سے چھوٹے موٹے جرائم پر بھی کڑی سزائیں دی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سے جانے والے افراد بھی ان جیلوں میں موجود ہیں اور ملک کے مختلف شہروں کی مختلف جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں رمضان کے آغاز پر سعودی عرب نے کئی درجن پاکستانی قیدی رہا کیے تھے جو کہ پاکستان پہنچ چکے ہیں تاہم ابھی بھی سینکڑوں پاکستانی قیدی سعوی عرب کی جیلوں میں موجود ہین جن کے بارے میں اب سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے بتایا ہے کہ امید ہے کہ جلد وہ پاکستانی بھی جلد واپس وطن آ جائیں گے۔ سعادی عرب میں موجود پاکستانی قیدیوں کے اہلِ خانہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے رشتہ دار ان کے ساتھ عید منائیں۔