ایچ آئی وی،سندھ کے مختلف اضلاع میں مزید نئے کیسز سامنے آگئے، ٹیسٹ کٹس کم پڑ گئیں

جمعرات 16 مئی 2019 14:42

ایچ آئی وی،سندھ کے مختلف اضلاع میں مزید نئے کیسز سامنے آگئے، ٹیسٹ ..
شکار پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) ضلع شکارپور، ٹھٹھہ، لاڑکانہ اور رتوڈیرو میں ایچ آئی وی وبائی صورت حال اختیار کرنے لگا جہاں محکمہ صحت کی ٹیموں نے مزید کئی کیسز سامنے آنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کیلئے کٹس کم پڑ گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) شکارپور ڈاکٹر شبیر شیخ کے مطابق ضلع شکار پور میں ایچ آئی وی کے مزید 4 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق یوسی کرن، ڈکھن اور قاضی پٹی کے مختلف گاؤں میں محکمے کی ٹیموں کی جانب سے 800 افراد کی اسکریننگ کی گئی جس کے نتیجے میں یوسی کرن کے گائوں سارنگ شر میں دو بھائیوں میں ایڈز ظاہر ہوا۔انہوںنے کہاکہ 4 نئے کیسز میں دو سالا رقیہ، دو سالا انیس سومرو، 10 سالا رابیل شاہ اور 9 ماہ کے حارث شامل ہیں اور تازہ اعداد وشمار کے مطابق ضلع بھر میں مریضوں کی تعداد 27 تک پہنچ چکی ہے، علاقے میں تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شبیر شیخ کے مطابق ضلع بھر میں مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ہم نے ضلع بھر میں اپنی اسکرینگ ٹیمیں پہنچ گئیں ۔انہوںنے بتایاکہ ضلع بھر میں ڈینٹل کلینکس اور اتائی ڈاکٹروں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگر جو رجسٹرڈ نہیں ہوئے تو پھر ان کو سیل کر دیا جائیگا۔ڈاکٹر شبیر شیخ نے کہا کہ ایڈز اسکریننگ میں دشواریوں کا سامنا ہے کیونکہ کٹس کی کمی کا سامنا ہے جس کیلئے حکام کو لکھا گیا ہے تاہم تا حال کوئی جواب نہیں ملا۔

متعلقہ عنوان :