سوڈان کی عسکری قیادت نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات معطل کر دئیے

جمعرات 16 مئی 2019 16:00

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) سوڈان کی عسکری قیادت نے مظاہرین کے رہنماؤں سے مذاکرات معطل کر دئیے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عبوری فوجی کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح برہان نے بتایا کہ جب تک معاہدے کی تکمیل کے لیے ماحول سازگار نہیں ہوتا بات چیت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملکی نظام چلانے کے لیے ایک ایسی کونسل تشکیل دی جائے، جس میں عسکری اور عوامی نمائندے دونوں شامل ہوں۔ جنرل برہان نے مزید کہا کہ ان تمام علاقوں کو خالی کرایا جائے گا، جہاں چھ اپریل سے مظاہرین نے دھرنا دے رکھا ہے۔ بدھ کو ہونے والے مظاہروں میں بھی نو افراد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :