Uسعودی عرب کی طرف سے 80ٹن کھجوروں کا تحفہ

جمعرات 16 مئی 2019 20:07

٪اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے اس سال بھی 80ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا جارہا ہے ۔سعودی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق مملکت سعودی کو جو د و سخا میں تمام اقوام کا لیڈر سمجھا جاتا ہے اور اپنے برادر اسلامی ممالک جس میں پاکستان شامل ہے کی مدد و اعانت کو اپنا دینی اور اخلاقی فریضہ سمجھتا ہے اسی طرح سعودی عرب نے ساسلامی برادر ممالک اقتصادی امداد کے سلسلے میں کبھی بخل سے کام نہیں لیا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی امداد سے 80سے زیادہ ممالک مستفید ہورہے ہیں۔ سعودی عرب اپنی مجموعی آمدنی کا 1.9فی صد حصہ انسانی امداد و اعانت کیلئے خرچ کرتا ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالٰی ہے کہ ’’مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں‘‘ اور رسول اللہ ﷺ کی حدیث ہے کہ ’’ایک دوسرے کو تحفہ دو اس سے محبت بڑھتی ہے ‘‘۔ لہذا ہر سال کی طرح اس سال بھی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے 80ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا جارہا ہے جس سے پشاور ، کوہاٹ ، ڈی ای خان ، بنو ں، خیبر اور شمالی وزیر ستان میں 96,000افراد مستفید ہونگے ۔