ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی، فیڈریشنز کو اپنے فنڈز خود پیدا کرنے ہونگے، وفاقی وزیر

ہاکی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر شہباز سینئر کو عہدے سے ہٹا دینا چاہیے تھا ، اولمپئین منظور جونیئر کی بریفنگ اجلاس کے دور ان نوید عالم کی بار بار مداخلت پر قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا برہمی کا اظہار نوید عالم کو جھاڑ پلا دی

جمعہ 17 مئی 2019 15:30

ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی، فیڈریشنز کو اپنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرخالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ شہباز سینئر نے مجھے استعفیٰ دیا تھا ،نئے سیکرٹری کی تعیناتی قانونی ہے ،حکومت کی ہدایت پر ہاکی فیڈریشن کا فورنزک آڈٹ کروایا،ہاکی پرو لیگ میں شرکت کیلئے حکومتی یقین دھانی کے باوجود فنڈز جاری نہیں کئے گئے ،پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہ کرنے کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت ہوا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر )خالد سجاد کھوکھر نے بتایا کہ شہباز سینئر نے مجھے استعفیٰ دیا تھا۔انہوںنے کہاکہ شہباز سینئر نے اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہباز سینئر کے جانے کے بعد فیڈریشن نے آصف باجوہ کو نیا سیکرٹری تعینات کیا۔

انہوںنے بتایاکہ حکومت کی ہدایت پر ہاکی فیڈریشن کا فورنزک آڈٹ کروایا۔خالد سجاد کھوکھر نے کہاکہ شہباز سینئر کے استعفیٰ اور نئے سیکرٹری کی تعیناتی پر تمام قانونی عمل مکمل کیا۔خالد سجاد کھوکھر نے کہاکہ ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ نے بھی آصف باجوہ کے فیصلے کی توثیق کی ۔صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہاکہ ہاکی فیڈریشن جلد کانگرنس کا اجلاس بھی بلا رہی ہے ۔

انہوںنے بتایاکہا نومبر 2017کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی فنڈنگ نہیں دی گئی ۔خالد سجاد کھوکھر نے کہاکہ ہاکی پرو لیگ میں شرکت کیلئے حکومتی یقین دھانی کے باوجود فنڈز جاری نہیں کئے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہ کرنے کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا۔ رکن کمیٹی اقبال محمد علی نے کہاکہ شہباز سینئر کے استعفیٰ کے بعد ظاہر شاہ کو فیڈریشن کے سیکرٹری کی ذمہ داریاں کیوں نہیں دی گئی۔

وفاقی وزیر فہمیدہ مرزانے ہاکی فیڈریشن کے صدر سے استفسار کیا کہ آپکے پاس سیکرٹری کی نامزدگی کا اختیار ہی جس پر خالد سجاد کھوکھر نے بتایاکہ بطور ہاکی فیڈریشن کے صدر کی حیثیت مجھے سیکرٹری کی نامزدگی کا اختیار ہے۔اولمپئن منظور جونیئر نے بتایاکہ میں شہباز سینئر کے استعفیٰ کی منظوری پر فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اولمپئین منظور جونیئر نے کہاکہ شہباز سینئر کے استعفیٰ کی منظوری میں بہت دیر کی گئی۔

انہوںنے کہاکہ ہاکی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر شہباز سینئر کو عہدے سے ہٹا دینا چاہیے تھا ۔انہوںنے کہاہ شہباز سینئرنے اپنے دور میں ہاکی کو تباہ کرکے رکھ دیا ۔فہمیدہ مرزا نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد کھیلیں صوبائی معاملہ بن چکی ہے، ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی، فیڈریشنز کو اپنے فنڈز خود پیدا کرنے ہونگے۔انہوںنے کہاکہ فیڈریشنز کو فنڈنگ کیلئے حکومت پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے ان حالات میں حکومت محدود فنڈز کی جاری کر سکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ یک وقت تھا کہ ہاکی پاکستان کی پرائیڈ تھی۔اجلاس کے دوران نوید عالم کی بار بار مداخلت پر قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوید عالم کو جھاڑ پلا دی ۔ قائمہ کمیٹی نے ہاکی فیڈریشن کو پانچ سال کے دوران فیڈریشنز کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آڈیٹرز جنرل کی رپورٹ ، ٹیم کی کارکردگی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہاکہ صرف الزام تراشی اور کردار کشی نہیں ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہاکی کھیل کو ہم بھی بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہاکہ قائمہ کمیٹی کسی کے خلاف نہیں ہے۔