سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت، حکام سے 29 مئی تک جواب طلب

جمعہ 17 مئی 2019 16:04

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت، حکام سے 29 مئی تک جواب طلب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت میں عدالت نے ڈی جی رینجرز،محکمہ داخلہ اور دیگر حکام سے 29مئی تک جواب طلب کر لیاہے۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں ضلع سینٹرل کے مکین محمد صادق کی گمشدگی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے وفاقی حکومت سمیت، ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ کے سیکرٹری و دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت نے حکام سے 29 مئی کو جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں محمد صادق کی بازیابی کیلئے ان کی اہلیہ صغرا نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صادق کو گیارہ مئی کو رہنجرز اہلکاروں نے گھر سے اٹھایا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل محمد صادق کے بیٹے محمد اشرف کو 2018 میں اٹھایا گیا۔ بیٹے کی بازیابی کے لئے محمد صادق نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جبکہ اشرف نے بازیابی کے بعد ہائیکورٹ میں ہراسمنٹ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ دونوں درخواستیں زیر سماعت ہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں ایک ہی خاندان کی جانب سے تیسری درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔