قصور،600بوری گندم کی غیر قانونی طریقے سے دوسرے اضلاع منتقلی کی کوشش ناکام

جمعہ 17 مئی 2019 16:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء)اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شبیر احمد ڈوگر کی قیادت میں ٹیم نے کنگن پور کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے 600بوری گندم کی غیر قانونی طریقے سے دوسرے اضلاع منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور گندم قبضہ میں لیکر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور نقل و حمل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران اے سی چونیاں کواطلاع ملی کہ بعض افراد ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے سینکڑوں بوری گندم دوسرے اضلاع لیجانے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے یہ کوشش ناکام بنا دی گئی ۔