وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ہواوے ٹیکنالوجیز کے صدر برائے ایشیاء و مشرق وسطیٰ چارلس یانگ کی ملاقات

پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 17 مئی 2019 16:49

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ہواوے ٹیکنالوجیز کے صدر برائے ایشیاء ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ہواوے ٹیکنالوجیز کے صدر برائے ایشیاء و مشرق وسطیٰ چارلس یانگ نے جمعہ کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے سی ای او سیف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہواوے سمیت بہت سی کمپنیاں کامیابی سے پاکستان میں منافع بخش کاروبار کر رہی ہیں اور حکومت کی مثبت کاروباری پالیسیوں سے فائدہ اٹھا رہی۔ صدر ہواوے ٹیکنالوجیز نے کہا کہ وہ اگلے 5 برسوں میں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ کرنے جا رہے ہیں جس سے کثیر اقتصادی مواقع میسر آئیں گے۔