آئل پائپ لائن حملے کے احکامات ایران نے دئیے، سعودی عرب کا الزام

حملے خطے میں سیاسی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش تھی،نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی گفتگو

جمعہ 17 مئی 2019 16:54

آئل پائپ لائن حملے کے احکامات ایران نے دئیے، سعودی عرب کا الزام
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے الزام لگایا ہے کہ سعودی آئل پمپنگ اسٹیشن پر حملوں کے احکامات ایران نے دیئے تھے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادرے سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی فرمانروا کے صاحبزادے شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ حملے ثابت کرتے ہیں کہ حوثی باغیوں کو ایران اپنا دائرہ کار وسیع کرنے کے ایجنڈا کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ حملے، جن کے احکامات ایران نے دیئے تھے اور جنہیں حوثیوں کے جانب سے کیا گیا، خطے میں سیاسی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش تھی۔