مردان سپورٹس کمپلیکس میں رمضان سپورٹس فیسٹول کا آغاز

سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان اور صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے باضابطہ افتتاح کیا

جمعہ 17 مئی 2019 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام جاری رمضان نائٹ سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں گزشتہ روز مردان سپورٹس کمپلیکس میں فٹبال اور ہاکی کے مقابلے شروع ہوگئے اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی ‘ایم پی اے ظاہر شاہ طورو ‘ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک‘ضلعی ناظم احتشام خان‘ تحصیل ناظم ایوب خان‘ ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان‘ایڈمنسٹریٹر مردان سپورٹس کمپلیکس میر بشر خان‘ اے ڈی سپورٹس ذاکر اللہ اور دیگر شخصیات شامل تھیں‘ہاکی میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ہر ٹیم میں نو کھلاڑی شامل ہوں گے ان میں مردان کلر کی ‘مردان وائٹ‘لاہور ‘فیصل آباد‘ واہ کینٹ اور صادق آباد کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ فٹبال ٹورنامنٹ میں ضلع مردان کے 35 رجسٹرڈ فٹبال کلبوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں‘سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مردان سپورٹس کمپلیکس کے لئے تین سو ملین اور خواتین کے سپورٹس کمپلیکس کے لئے دس ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اس کے علاوہ اے ڈی پی میں ایک ہزار گرائونڈز کے لئے رقوم مختص کی گئی ہیں ان میں پچیس گرائونڈز مردان میں تعمیر کئے جائیں گے جبکہ مردان میں سپورٹس کے فروغ و ترقی کے لئے خصوصی سکیم بھی منظور کی گئی ہے ‘ضلعی ناظم احتشام خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے کوشاں ہے اس سلسلے میں انٹر کلب ٹورنامنٹس‘کلچرل گیمز‘کھلاڑیوں کے لئے سکالر شپس ‘ٹیموں کے لئے گرانٹس‘جیل سپورٹس گالا ‘خواتین گیمز اور مختلف کھیلوں کے منصوبوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان اور ان کا عملہ بہترین طریقے سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اے ڈی پی میں بھی مردان میں کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے سفارشات بھجوائی گئیں اور انہیں اس میں شامل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :